ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو کے عالم دین لبید شافعی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO)کے قومی صدر منتخب

منگلورو کے عالم دین لبید شافعی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO)کے قومی صدر منتخب

Mon, 17 Dec 2018 22:15:07    S.O. News Service

منگلورو:17؍ڈسمبر (ایس او نیوز)حیدرآباد کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایس آئی اؤ کے مرکزی مشاورتی کونسل کی نشست میں کرناٹکا، منگلورو کے ایس آئی اؤ کے ممبر برادر لبید شافعی کو متفقہ طورپر ایس آئی اؤ کی اگلی میقات کے لئے  صدر منتخب کیاگیا۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ منگلورو ایس آئی اؤ کے ممبر مرکزی سطح کے  صدر منتخب ہوئے ہیں  اس سے قبل برادر اشفاق احمد  شریف صدر رہ چکے ہیں۔

ایس آئی اؤ کے سی اے سی(سنٹرل ایڈوائزی کونسل ) ممبران کی حیثیت سے ابوالاعلیٰ سید سبحانی، محمد سلمان احمد ، سید اظہر الدین، امجد علی ، مذکر، طلحہ فیاض الدین، سعادت خلیفہ ، مسیح الزماں انصاری ، مجتبیٰ خاطر، اسامہ حمید، سراج الحسن ، فواد شاہین، ریحان فضل ، کلیم احمد خان اور عبدالودود کے طورپر اگلی میقات کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔

WhatsApp_Image_2018-12-01_at_9_00_53_PM.jpegنومنتخب صدر کا تعارف: برادر لبید شافعی کا تعلق منگلورو ضلع اوپنگنڈی سے ہے۔ محمد اور زینب کے 8بچوں میں سے تیسرے فرزند لبید فسٹ گریڈ کالج اوپنگنڈی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے ریاست کیرلا کی عالیہ عربک کالج کاسرگوڈ میں داخلہ لیا۔ بیک وقت عربی ، انگریزی ، اردو،ملیالم، ہندی زبانوں میں دسترس رکھنے والے لبید شافعی ایک مقرر، ادیب اور سماجی خدمت گار کے طورپر اپنی شناخت رکھتے ہیں۔کیرلا کی کالی کٹ یونیورسٹی سے ایم اے، بی ایڈ کی سند حاصل کر نے کے بعد ملاپورم، اوپنگنڈی ، منگلورو اور کرشنا پور کے کالجوں میں  پروفیسر  کے طورپر کام کیا ہے۔   

 2010میں کاسرگوڈ ضلع ایس آئی اؤ ممبر کی حیثیت سے متحرک ہوئے لبید 2013میں دکشن کنڑا ضلع ایس آئی اؤ کے صدر تھے۔ 2015-2016میں ریاست کرناٹکا کے صدر کی  ذمہ داری سنبھالنے کے بعد 2017-2018میں ایس آئی اؤ کے قومی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔


Share: